8 اشعار

فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہے

Fayda kya hai zamane mein khasara kya hai

فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہے

«فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہے» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے سجاد رضا نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہےخاک ہو جائیں گے ہم لوگ ہمارا کیا ہے

جیتنے والوں کا ہم کو نہیں کچھ علم کہ ہمہار کر سوچتے رہتے ہیں کہ ہارا کیا ہے

دیکھو اے عمرِ رواں خواہشیں رہ جائیں گیتم گزر جاؤ گی چُپکے سے تمھارا کیا ہے

تہ بہ تہ دھڑکنیں تجسیم ہوئی جاتی ہیںپے بہ پے اُس نے مرے دل سے گزارا کیا ہے

وہ اگر دیکھ لے اک بار محبت سے تو پھرذرۂ خاک چمک اُٹھے ستارہ کیا ہے

خواب میں ہم کو فلک پار بُلاتا ہے کوئیجانے کیا نام ہے اُس کا وہ ہمارا کیا ہے

ناؤ کس چڑیا کو کہتے ہیں مجھے کیا معلوملہر کیا شے ہے ندی کیا ہے کنارہ کیا ہے

سوچنا یہ ہے کہ آخر ہمیں جانا ہے کہاںدیکھنا یہ ہے مقدر کا اشارہ کیا ہے

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں