7 اشعار

شانوں پہ اپنے بارِ الٰہی نہیں لیا

Shanoun pe apne baar-e-ilahi nahin liya

شانوں پہ اپنے بارِ الٰہی نہیں لیا

«شانوں پہ اپنے بارِ الٰہی نہیں لیا» دلاور علی آزر کا کلام ہے، جسے عباس نقوی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

شانوں پہ اپنے بارِ الٰہی نہیں لیامیں نے کسی کا دُکھ مرے بھائی نہیں لیا

دُنیا پڑی ہوئی تھی نگاہوں کے سامنےلیکن ترے فقیر نے کچھ بھی نہیں لیا

یاد آ گئی قناعتِ خیر البشر مجھےگندم تو لی دُکاں سے مگر گِھی نہیں لیا

کُھلتا بھی کیسے عشق کہ مکتب میں جا کے میںپڑھتا رہا اور اُس سے سبق ہی نہیں لیا

تب تک زبان بند رکھی اُس کے رو بہ روجب تک کہ میں نے زخمِ سخن سی نہیں لیا

سونا ہے میں نے خاک کی چادر کو اُوڑھ کرجینا ہے مجھ کو خوابِ دگر جی نہیں لیا

آزر نہ جانے خلق کو کیسے خبر ہوئیمیں نے تو اُس کا نام کبھی بھی نہیں لیا

— دلاور علی آزر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں