5 اشعار

بہت روشن ہے شام غم ہماری

Bahut roshan hai sham-e-gham hamari

بہت روشن ہے شام غم ہماری

«بہت روشن ہے شام غم ہماری» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

بہت روشن ہے شام غم ہماریکسی کی یاد ہے ہم دم ہماری

غلط ہے لا تعلق ہیں چمن سےتمہارے پھول اور شبنم ہماری

یہ پلکوں پر نئے آنسو نہیں ہیںازل سے آنکھ ہے پر نم ہماری

ہر اک لب پر تبسم دیکھنے کیتمنا کب ہوئی ہے کم ہماری

کہی ہے ہم نے خود سے بھی بہت کمنہ پوچھو داستان غم ہماری

— حبیب جالب