8 اشعار

ہم نے دل سے تجھے سدا مانا

Hum ne dil se tujhe sada mana

ہم نے دل سے تجھے سدا مانا

«ہم نے دل سے تجھے سدا مانا» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

ہم نے دل سے تجھے سدا ماناتو بڑا تھا تجھے بڑا مانا

میرؔ و غالبؔ کے بعد انیسؔ کے بعدتجھ کو مانا بڑا بجا مانا

تو کہ دیوانۂ صداقت تھاتو نے بندے کو کب خدا مانا

تجھ کو پروا نہ تھی زمانے کیتو نے دل ہی کا ہر کہا مانا

تجھ کو خود پہ تھا اعتماد اتناخود ہی کو تو نہ رہنما مانا

کی نہ شب کی کبھی پذیرائیصبح کو لائق ثنا مانا

ہنس دیا سطح ذہن عالم پرجب کسی بات کا برا مانا

یوں تو شاعر تھے اور بھی اے جوشؔہم نے تجھ سا نہ دوسرا مانا

— حبیب جالب