5 اشعار

جھوٹی خبریں گھڑنے والے جھوٹے شعر سنانے والے

Jhooti khabrein ghaRne wale jhoote sher sunane wale

جھوٹی خبریں گھڑنے والے جھوٹے شعر سنانے والے

«جھوٹی خبریں گھڑنے والے جھوٹے شعر سنانے والے» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

جھوٹی خبریں گھڑنے والے جھوٹے شعر سنانے والےلوگو صبر کہ اپنے کئے کی جلد سزا ہیں پانے والے

درد آنکھوں سے بہتا ہے اور چہرہ سب کچھ کہتا ہےیہ مت لکھو وہ مت لکھو آئے بڑے سمجھانے والے

خود کاٹیں گے اپنی مشکل خود پائیں گے اپنی منزلراہزنوں سے بھی بد تر ہیں راہنما کہلانے والے

ان سے پیار کیا ہے ہم نے ان کی راہ میں ہم بیٹھے ہیںنا ممکن ہے جن کا ملنا اور نہیں جو آنے والے

ان پر بھی ہنستی تھی دنیا آوازیں کستی تھی دنیاجالبؔ اپنی ہی صورت تھے عشق میں جاں سے جانے والے

— حبیب جالب