5 اشعار

خوب آزادئ صحافت ہے

Khoob azadi-e-sahafat hai

خوب آزادئ صحافت ہے

«خوب آزادئ صحافت ہے» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

خوب آزادئ صحافت ہےنظم لکھنے پہ بھی قیامت ہے

دعویٰ جمہوریت کا ہے ہر آنیہ حکومت بھی کیا حکومت ہے

دھاندلی دھونس کی ہے پیداوارسب کو معلوم یہ حقیقت ہے

خوف کے ذہن و دل پہ سائے ہیںکس کی عزت یہاں سلامت ہے

کبھی جمہوریت یہاں آئےیہی جالبؔ ہماری حسرت ہے

— حبیب جالب