6 اشعار

مولانا

Maulana

مولانا

«مولانا» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل پر جو زخم ہیں وہ دکھائیں کسی کو کیا (حبیب جالب)» میں 26 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

بہت میں نے سنی ہے آپ کی تقریر مولانامگر بدلی نہیں اب تک مری تقدیر مولانا

خدارا شکر کی تلقین اپنے پاس ہی رکھیںیہ لگتی ہے مرے سینے پہ بن کر تیر مولانا

نہیں میں بول سکتا جھوٹ اس درجہ ڈھٹائی سےیہی ہے جرم میرا اور یہی تقصیر مولانا

حقیقت کیا ہے یہ تو آپ جانیں یا خدا جانےسنا ہے جمی کارٹر آپ کا ہے پیر مولانا

زمینیں ہوں وڈیروں کی مشینیں ہوں لٹیروں کیخدا نے لکھ کے دی ہے یہ تمہیں تحریر مولانا

کروڑوں کیوں نہیں مل کر فلسطیں کے لیے لڑتےدعا ہی سے فقط کٹتی نہیں زنجیر مولانا

— حبیب جالب

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں