7 اشعار

میرؔ و غالبؔ بنے یگانہؔ بنے

Meer o Ghalib bane Yagana bane

میرؔ و غالبؔ بنے یگانہؔ بنے

«میرؔ و غالبؔ بنے یگانہؔ بنے» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

میرؔ و غالبؔ بنے یگانہؔ بنےآدمی اے خدا خدا نہ بنے

موت کی دسترس میں کب سے ہیںزندگی کا کوئی بہانہ بنے

اپنا شاید یہی تھا جرم اے دوستبا وفا بن کے بے وفا نہ بنے

ہم پہ اک اعتراض یہ بھی ہےبے نوا ہو کے بے نوا نہ بنے

یہ بھی اپنا قصور کیا کم ہےکسی قاتل کے ہم نوا نہ بنے

کیا گلہ سنگ دل زمانے کاآشنا ہی جب آشنا نہ بنے

چھوڑ کر اس گلی کو اے جالبؔاک حقیقت سے ہم فسانہ بنے

— حبیب جالب