5 اشعار

پھر کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے

Phir kabhi lauT kar na aayeinge

پھر کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے

«پھر کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

پھر کبھی لوٹ کر نہ آئیں گےہم ترا شہر چھوڑ جائیں گے

دور افتادہ بستیوں میں کہیںتیری یادوں سے لو لگائیں گے

شمع ماہ و نجوم گل کر کےآنسوؤں کے دیئے جلائیں گے

آخری بار اک غزل سن لوآخری بار ہم سنائیں گے

صورت موجۂ ہوا جالبؔساری دنیا کی خاک اڑائیں گے

— حبیب جالب