7 اشعار

شعر سے شاعری سے ڈرتے ہیں

Sher se shaayari se darte hain

شعر سے شاعری سے ڈرتے ہیں

«شعر سے شاعری سے ڈرتے ہیں» حبیب جالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

شعر سے شاعری سے ڈرتے ہیںکم نظر روشنی سے ڈرتے ہیں

لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سے تریہم تری دوستی سے ڈرتے ہیں

دہر میں آہ بے کساں کے سوااور ہم کب کسی سے ڈرتے ہیں

ہم کو غیروں سے ڈر نہیں لگتااپنے احباب ہی سے ڈرتے ہیں

داور حشر بخش دے شایدہاں مگر مولوی سے ڈرتے ہیں

روٹھتا ہے تو روٹھ جائے جہاںان کی ہم بے رخی سے ڈرتے ہیں

ہر قدم پر ہے محتسب جالبؔاب تو ہم چاندنی سے ڈرتے ہیں

— حبیب جالب