7 اشعار

رخ و زلف پر جان کھویا کیا

Rukh-o-zulf par jaan khoya kya

رخ و زلف پر جان کھویا کیا

«رخ و زلف پر جان کھویا کیا» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ حیدر علی آتش» میں 22 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

رخ و زلف پر جان کھویا کیااندھیرے اجالے میں رویا کیا

ہمیشہ لکھے وصف دندان یارقلم اپنا موتی پرویا کیا

کہوں کیا ہوئی عمر کیوں کر بسرمیں جاگا کیا بخت سویا کیا

رہی سبز بے فکر کشت سخننہ جوتا کیا میں نہ بویا کیا

برہمن کو باتوں کی حسرت رہیخدا نے بتوں کو نہ گویا کیا

مزا غم کے کھانے کا جس کو پڑاوہ اشکوں سے ہاتھ اپنے دھویا کیا

زنخداں سے آتشؔ محبت رہیکنویں میں مجھے دل ڈبویا کیا

— حیدر علی آتش

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں