9 اشعار

آپ نے قدر کچھ نہ کی دل کی

Aap ne qadar kuch na ki dil ki

آپ نے قدر کچھ نہ کی دل کی

«آپ نے قدر کچھ نہ کی دل کی» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 17 سیکنڈ ہے۔

آپ نے قدر کچھ نہ کی دل کیاڑ گئی مفت میں ہنسی دل کی

خو ہے از بس کہ عاشقی دل کیغم سے وابستہ ہے خوشی دل کی

یاد ہر حال میں رہے وہ مجھےالغرض بات رہ گئی دل کی

مل چکی ہم کو ان سے داد وفاجو نہیں جانتے لگی دل کی

چین سے محو خواب ناز میں وہبیکلی ہم نے دیکھ لی دل کی

ہمہ تن صرف ہوشیارئ عشقکچھ عجب شے ہے بے خودی دل کی

ان سے کچھ تو ملا وہ غم ہی سہیآبرو کچھ تو رہ گئی دل کی

مر مٹے ہم نہ ہو سکی پوریآرزو تم سے ایک بھی دل کی

وہ جو بگڑے رقیب سے حسرتؔاور بھی بات بن گئی دل کی

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں