5 اشعار

چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک

Chahat meri chahat hi nahin aap ke nazdeek

چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک

«چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

چاہت مری چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیککچھ میری حقیقت ہی نہیں آپ کے نزدیک

کچھ قدر تو کرتے مرے اظہار وفا کیشاید یہ محبت ہی نہیں آپ کے نزدیک

یوں غیر سے بے باک اشارے سر محفلکیا یہ مری ذلت ہی نہیں آپ کے نزدیک

عشاق پہ کچھ حد بھی مقرر ہے ستم کییا اس کی نہایت ہی نہیں آپ کے نزدیک

اگلی سی نہ راتیں ہیں نہ گھاتیں ہیں نہ باتیںکیا اب میں وہ حسرتؔ ہی نہیں آپ کے نزدیک

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں