8 اشعار

چھپ کے اس نے جو خود نمائی کی

Chhap ke us ne jo khud namai ki

چھپ کے اس نے جو خود نمائی کی

«چھپ کے اس نے جو خود نمائی کی» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

چھپ کے اس نے جو خود نمائی کیانتہا تھی یہ دل ربائی کی

مائل غمزہ ہے وہ چشم سیاہاب نہیں خیر پارسائی کی

ہم سے کیونکر وہ آستانہ چھٹےمدتوں جس پہ جبہ سائی کی

دل نے برسوں بہ جستجوئے کمالکوچۂ عشق میں گدائی کی

دام سے ان کے چھوٹنا تو کہاںیاں ہوس بھی نہیں رہائی کی

کیا کیا یہ کہ اہل شوق کے ساتھتو نے کی بھی تو بے وفائی کی

ہو کے نادم وہ بیٹھے ہیں خاموشصلح میں شان ہے لڑائی کی

اس تغافل شعار سے حسرتؔہم میں طاقت نہیں جدائی کی

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں