5 اشعار

بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

Bhulaata laakh hoon lekin barabar yaad aate hain

بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

«بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیںالٰہی ترک الفت پر وہ کیونکر یاد آتے ہیں

نہ چھیڑ اے ہم نشیں کیفیت صہبا کے افسانےشراب بے خودی کے مجھ کو ساغر یاد آتے ہیں

رہا کرتے ہیں قید ہوش میں اے وائے ناکامیوہ دشت خود فراموشی کے چکر یاد آتے ہیں

نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں

حقیقت کھل گئی حسرتؔ ترے ترک محبت کیتجھے تو اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں