7 اشعار

اس بت کے پجاری ہیں مسلمان ہزاروں

Is but ke pujari hain Musalman hazaron

اس بت کے پجاری ہیں مسلمان ہزاروں

«اس بت کے پجاری ہیں مسلمان ہزاروں» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے ابو لقمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

اس بت کے پجاری ہیں مسلمان ہزاروںبگڑے ہیں اسی کفر میں ایمان ہزاروں

دنیا ہے کہ ان کے رخ و گیسو پہ مٹی ہےحیران ہزاروں ہیں پریشان ہزاروں

تنہائی میں بھی تیرے تصور کی بدولتدل بستگئ غم کے ہیں سامان ہزاروں

اے شوق تری پستئ ہمت کا برا ہومشکل ہوئے جو کام تھے آسان ہزاروں

آنکھوں نے تجھے دیکھ لیا اب انہیں کیا غمحالانکہ ابھی دل کو ہیں ارمان ہزاروں

چھانے ہیں ترے عشق میں آشفتہ سری نےدنیائے مصیبت کے بیابان ہزاروں

اک بار تھا سر گردن حسرتؔ پہ رہیں گےقاتل تری شمشیر کے احسان ہزاروں

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں