7 اشعار

خوب رویوں سے یاریاں نہ گئیں

Khub rooyon se yaariyan na gayin

خوب رویوں سے یاریاں نہ گئیں

«خوب رویوں سے یاریاں نہ گئیں» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

خوب رویوں سے یاریاں نہ گئیںدل کی بے اختیاریاں نہ گئیں

عقل صبرآشنا سے کچھ نہ ہواشوق کی بے قراریاں نہ گئیں

دن کی صحرا نوردیاں نہ چھٹیںشب کی اختر شماریاں نہ گئیں

ہوش یاں سد راہ علم رہاعقل کی ہرزہکاریاں نہ گئیں

تھے جو ہمرنگ ناز ان کے ستمدل کی امیدواریاں نہ گئیں

حسن جب تک رہا نظارہ فروشصبر کی شرمساریاں نہ گئیں

طرز مومنؔ میں مرحبا حسرتؔتیری رنگیں نگاریاں نہ گئیں

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں