11 اشعار

روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام

Roshan jamal-e-yaar se hai anjuman tamam

روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام

«روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 36 سیکنڈ ہے۔

روشن جمال یار سے ہے انجمن تمامدہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام

حیرت غرور حسن سے شوخی سے اضطرابدل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام

اللہ ری جسم یار کی خوبی کہ خودبخودرنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام

دل خون ہو چکا ہے جگر ہو چکا ہے خاکباقی ہوں میں مجھے بھی کر اے تیغ زن تمام

دیکھو تو چشم یار کی جادو نگاہیاںبے ہوش اک نظر میں ہوئی انجمن تمام

ہے ناز حسن سے جو فروزاں جبین یارلبریز آب نور ہے چاہ ذقن تمام

نشو و نمائے سبزہ و گل سے بہار میںشادابیوں نے گھیر لیا ہے چمن تمام

اس نازنیں نے جب سے کیا ہے وہاں قیامگلزار بن گئی ہے زمین دکن تمام

اچھا ہے اہل جور کیے جائیں سختیاںپھیلے گی یوں ہی شورش حب وطن تمام

سمجھے ہیں اہل شرق کو شاید قریب مرگمغرب کے یوں ہیں جمع یہ زاغ و زغن تمام

شیرینئ نسیم ہے سوز و گداز میرؔحسرتؔ ترے سخن پہ ہے لطف سخن تمام

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں