7 اشعار

دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا

Dekhna bhi to unhein door se dekha karna

دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا

«دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے وقاراحسن نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 47 سیکنڈ ہے۔

دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرناشیوۂ عشق نہیں حسن کو رسوا کرنا

اک نظر بھی تری کافی تھی پئے راحت جاںکچھ بھی دشوار نہ تھا مجھ کو شکیبا کرنا

ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہارجس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا

شام ہو یا کہ سحر یاد انہیں کی رکھنیدن ہو یا رات ہمیں ذکر انہیں کا کرنا

صوم زاہد کو مبارک رہے عابد کو صلوٰۃعاصیوں کو تری رحمت پہ بھروسا کرنا

عاشقو حسن جفاکار کا شکوہ ہے گناہتم خبردار خبردار نہ ایسا کرنا

کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا ہے حسرتؔان سے مل کر بھی نہ اظہار تمنا کرنا

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں