6 اشعار

بیان درد محبت جو بار بار نہ ہو

Bayan-e-dard-e-mohabbat jo baar baar na ho

بیان درد محبت جو بار بار نہ ہو

«بیان درد محبت جو بار بار نہ ہو» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

بیان درد محبت جو بار بار نہ ہوکوئی نقاب ترے رخ کی پردہ دار نہ ہو

سلام شوق کی جرأت سے دل لرزتا ہےکہیں مزاج گرامی پہ یہ بھی بار نہ ہو

کرم پہ آئیں تو ہر ہر ادا میں عشق ہی عشقنہ ہو تو ان کا تغافل بھی آشکار نہ ہو

یہی خیال رہا پتھروں کی بارش میںکہیں انہیں میں کوئی سنگ کوئے یار نہ ہو

ابھی ہے آس کہ آخر کبھی تو آئے گاوہ ایک لمحہ کہ جب تیرا انتظار نہ ہو

بہت فریب سمجھتا ہوں پھر بھی اے عالیؔمیں کیا کروں اگر ان پر بھی اعتبار نہ ہو

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں