6 اشعار

دل آشفتہ پہ الزام کئی یاد آئے

Dil aashufta pe ilzaam kai yaad aaye

دل آشفتہ پہ الزام کئی یاد آئے

«دل آشفتہ پہ الزام کئی یاد آئے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

دل آشفتہ پہ الزام کئی یاد آئےجب ترا ذکر چھڑا نام کئی یاد آئے

تجھ سے چھٹ کر بھی گزرنی تھی سو گزری لیکنلمحہ لمحہ سحر و شام کئی یاد آئے

ہائے نوعمر ادیبوں کا یہ انداز بیاںاپنے مکتوب ترے نام کئی یاد آئے

آج تک مل نہ سکا اپنی تباہی کا سراغیوں ترے نامہ و پیغام کئی یاد آئے

کچھ نہ تھا یاد بجز کار محبت اک عمروہ جو بگڑا ہے تو اب کام کئی یاد آئے

خود جو لب تشنہ تھے جب تک تو کوئی یاد نہ تھاپیاس بجھتے ہی تہی جام کئی یاد آئے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں