6 اشعار

کب تم بھٹکے کیوں تم بھٹکے کس کس کو سمجھاؤ گے

Kab tum bhatke kyon tum bhatke kis kis ko samjhaoge

کب تم بھٹکے کیوں تم بھٹکے کس کس کو سمجھاؤ گے

«کب تم بھٹکے کیوں تم بھٹکے کس کس کو سمجھاؤ گے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

کب تم بھٹکے کیوں تم بھٹکے کس کس کو سمجھاؤ گےاتنی دور تو آ پہنچے ہو اور کہاں تک جاؤ گے

اس چالیس برس میں تم نے کتنے دوست بنائے ہیںاب جو عمر بچی ہے اس میں کتنے دوست بناؤ گے

بچپن کے سب سنگی ساتھی آخر کیوں تمہیں چھوڑ گئےکوئی یار نیا پوچھے تو اس کو کیا بتلاؤ گے

جو بھی تم نے شہرت پائی جو بھی تم بدنام ہوئےکیا یہی ترکہ اپنے پیارے بچوں کو دے جاؤ گے

اب اس جوش خود آگاہی میں آگے کی کیا سوچی ہےشعر کہو گے عشق کرو گے کیا کیا ڈھونگ رچاؤ گے

عالؔی کس کو فرصت ہوگی ایک تمہی کو رونے کیجیسے سب یاد آ جاتے ہیں تم بھی یاد آ جاؤ گے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں