9 اشعار

کچھ دن گزرے عالیؔ صاحب عالیؔ جی کہلاتے تھے

Kuch din guzre Aali saahab Aali ji kehlate the

کچھ دن گزرے عالیؔ صاحب عالیؔ جی کہلاتے تھے

«کچھ دن گزرے عالیؔ صاحب عالیؔ جی کہلاتے تھے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

کچھ دن گزرے عالیؔ صاحب عالیؔ جی کہلاتے تھےمحفل محفل قریہ قریہ شعر سناتے جاتے تھے

قدر سخن ہم کیا جانیں ہاں رنگ سخن کچھ ایسا تھااچھے اچھے کہنے والے اپنے پاس بٹھاتے تھے

غزلوں میں سو رنگ ملا کر اپنا رنگ ابھارا تھااستادوں کے سائے میں کچھ اپنی راہ بناتے تھے

گیتوں میں کچھ اور نہ ہو اک کیفیت سی رہتی تھیجب بھی مصرعے رقصاں ہوتے معنی ساز بجاتے تھے

دوہے کہنے اور پڑھنے کا ایسا طرز نکالا تھاسننے والے سر دھنتے تھے اور پہروں پڑھواتے تھے

سامنے بیٹھی سندر ناریں آپ طلب بن جاتی تھیںپردوں میں سے فرمائش کے سو سو پرچے آتے تھے

''غزلیں دوہے گیت'' کی شہرت ملک سے باہر پھیلی تھیہندوستاں سے آنے والے تحفوں میں لے جاتے تھے

اہل ہنر کی خوشہ چینی ان کو وجہ سعادت تھیبے ہنروں میں اپنی انا کا پرچم بھی لہراتے تھے

پھر دیکھا کہ بچہ بچہ ہنستا تھا اور عالیؔ جیفردیں لکھتے مسلیں پڑھتے بیٹھے گلڈ چلاتے تھے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں