5 اشعار

مکیں ہوں اور حدود مکاں نہیں معلوم

Makeen hoon aur hudood-e-makaan nahin maloom

مکیں ہوں اور حدود مکاں نہیں معلوم

«مکیں ہوں اور حدود مکاں نہیں معلوم» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

مکیں ہوں اور حدود مکاں نہیں معلومسنانے بیٹھ گیا داستاں نہیں معلوم

دل حزیں کو کرم کی امید کرنے دےابھی اسے تری مجبوریاں نہیں معلوم

گزر رہی ہے بس اک سوز و کرب پیہم میںکہاں جلا تھا مرا آشیاں نہیں معلوم

سکوں سے منتظر امتیاز ہے اب تکمری جبیں کو ترا آستاں نہیں معلوم

کسی کو ان کا پتہ کیا بتائیں اے عالیؔہمیں تو آپ ہی اپنا نشاں نہیں معلوم

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں