7 اشعار

یہ جو بڑھتی ہوئی جدائی ہے

Yeh jo badhti hui judai hai

یہ جو بڑھتی ہوئی جدائی ہے

«یہ جو بڑھتی ہوئی جدائی ہے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

یہ جو بڑھتی ہوئی جدائی ہےشاید آغاز بے وفائی ہے

تو نہ بدنام ہو اسی خاطرساری دنیا سے آشنائی ہے

کس قدر کش مکش کے بعد کھلاعشق ہی عشق سے رہائی ہے

شام غم میں تو چاند ہوں اس کامیرے گھر کیا سمجھ کے آئی ہے

زخم دل بے حجاب ہو کے ابھرکوئی تقریب رو نمائی ہے

اٹھتا جاتا ہے حوصلوں کا بھرماک سہارا شکستہ پائی ہے

جان عالیؔ نہیں پڑی آساںموت رو رو کے مسکرائی ہے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں