5 اشعار

آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

Aahat si koi aaye to lagta hai ke tum ho

آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

«آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہوسایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میںشرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کاجھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادرندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب رات گئے کوئی کرن میرے برابرچپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

— جان نثار اختر