7 اشعار

اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں

Ae dard-e-ishq tujh se mukarne laga hoon main

اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں

«اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میںمجھ کو سنبھال حد سے گزرنے لگا ہوں میں

پہلے حقیقتوں ہی سے مطلب تھا اور ابایک آدھ بات فرض بھی کرنے لگا ہوں میں

ہر آن ٹوٹتے یہ عقیدوں کے سلسلےلگتا ہے جیسے آج بکھرنے لگا ہوں میں

اے چشم یار میرا سدھرنا محال تھاتیرا کمال ہے کہ سدھرنے لگا ہوں میں

یہ مہر و ماہ ارض و سما مجھ میں کھو گئےاک کائنات بن کے ابھرنے لگا ہوں میں

اتنوں کا پیار مجھ سے سنبھالا نہ جائے گالوگو تمہارے پیار سے ڈرنے لگا ہوں میں

دلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیںگلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں

— جان نثار اختر