6 اشعار

بہت دل کر کے ہونٹوں کی شگفتہ تازگی دی ہے

Bahut dil kar kar ke honthon ki shagufta taazgi di hai

بہت دل کر کے ہونٹوں کی شگفتہ تازگی دی ہے

«بہت دل کر کے ہونٹوں کی شگفتہ تازگی دی ہے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

بہت دل کر کے ہونٹوں کی شگفتہ تازگی دی ہےچمن مانگا تھا پر اس نے بمشکل اک کلی دی ہے

مرے خلوت کدے کے رات دن یوں ہی نہیں سنورےکسی نے دھوپ بخشی ہے کسی نے چاندنی دی ہے

نظر کو سبز میدانوں نے کیا کیا وسعتیں بخشیںپگھلتے آبشاروں نے ہمیں دریا دلی دی ہے

محبت ناروا تقسیم کی قائل نہیں پھر بھیمری آنکھوں کو آنسو تیرے ہونٹوں کو ہنسی دی ہے

مری آوارگی بھی اک کرشمہ ہے زمانے میںہر اک درویش نے مجھ کو دعائے خیر ہی دی ہے

کہاں ممکن تھا کوئی کام ہم جیسے دوانوں سےتمہیں نے گیت لکھوائے تمہیں نے شاعری دی ہے

— جان نثار اختر