5 اشعار

چونک چونک اٹھتی ہے محلوں کی فضا رات گئے

Chaunk chaunk uthti hai mahloN ki faza raat gaye

چونک چونک اٹھتی ہے محلوں کی فضا رات گئے

«چونک چونک اٹھتی ہے محلوں کی فضا رات گئے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

چونک چونک اٹھتی ہے محلوں کی فضا رات گئےکون دیتا ہے یہ گلیوں میں صدا رات گئے

یہ حقائق کی چٹانوں سے تراشی دنیااوڑھ لیتی ہے طلسموں کی ردا رات گئے

چبھ کے رہ جاتی ہے سینے میں بدن کی خوشبوکھول دیتا ہے کوئی بند قبا رات گئے

آؤ ہم جسم کی شمعوں سے اجالا کر لیںچاند نکلا بھی تو نکلے گا ذرا رات گئے

تو نہ اب آئے تو کیا آج تلک آتی ہےسیڑھیوں سے ترے قدموں کی صدا رات گئے

— جان نثار اختر