5 اشعار

دل کو ہر لمحہ بچاتے رہے جذبات سے ہم

Dil ko har lamha bachaate rahe jazbaat se hum

دل کو ہر لمحہ بچاتے رہے جذبات سے ہم

«دل کو ہر لمحہ بچاتے رہے جذبات سے ہم» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

دل کو ہر لمحہ بچاتے رہے جذبات سے ہماتنے مجبور رہے ہیں کبھی حالات سے ہم

نشۂ مے سے کہیں پیاس بجھی ہے دل کیتشنگی اور بڑھا لائے خراجات سے ہم

آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سےچونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم

عشق میں آج بھی ہے نیم نگاہی کا چلنپیار کرتے ہیں اسی حسن روایات سے ہم

مرکز دیدۂ خوبان جہاں ہیں بھی تو کیاایک نسبت بھی تو رکھتے ہیں تری ذات سے ہم

— جان نثار اختر