5 اشعار

حوصلہ کھو نہ دیا تیری نہیں سے ہم نے

Hausla kho na diya teri nahin se hum ne

حوصلہ کھو نہ دیا تیری نہیں سے ہم نے

«حوصلہ کھو نہ دیا تیری نہیں سے ہم نے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

حوصلہ کھو نہ دیا تیری نہیں سے ہم نےکتنی شکنوں کو چنا تیری جبیں سے ہم نے

وہ بھی کیا دن تھے کہ دیوانہ بنے پھرتے تھےسن لیا تھا ترے بارے میں کہیں سے ہم نے

جس جگہ پہلے پہل نام ترا آتا ہےداستاں اپنی سنائی ہے وہیں سے ہم نے

یوں تو احسان حسینوں کے اٹھائے ہیں بہتپیار لیکن جو کیا ہے تو تمہیں سے ہم نے

کچھ سمجھ کر ہی خدا تجھ کو کہا ہے ورنہکون سی بات کہی اتنے یقیں سے ہم نے

— جان نثار اختر