5 اشعار

لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سے

Log kehte hain ke tu ab bhi khafa hai mujh se

لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سے

«لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سےتیری آنکھوں نے تو کچھ اور کہا ہے مجھ سے

ہائے اس وقت کو کوسوں کہ دعا دوں یاروجس نے ہر درد مرا چھین لیا ہے مجھ سے

دل کا یہ حال کہ دھڑکے ہی چلا جاتا ہےایسا لگتا ہے کوئی جرم ہوا ہے مجھ سے

کھو گیا آج کہاں رزق کا دینے والاکوئی روٹی جو کھڑا مانگ رہا ہے مجھ سے

اب مرے قتل کی تدبیر تو کرنی ہوگیکون سا راز ہے تیرا جو چھپا ہے مجھ سے

— جان نثار اختر