5 اشعار

مانا کہ رنگ رنگ ترا پیرہن بھی ہے

Maana ke rang rang tera pairahan bhi hai

مانا کہ رنگ رنگ ترا پیرہن بھی ہے

«مانا کہ رنگ رنگ ترا پیرہن بھی ہے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

مانا کہ رنگ رنگ ترا پیرہن بھی ہےپر اس میں کچھ کرشمہ عکس بدن بھی ہے

عقل معاش و حکمت دنیا کے باوجودہم کو عزیز عشق کا دیوانہ پن بھی ہے

مطرب بھی تو ندیم بھی تو ساقیا بھی توتو جان انجمن ہی نہیں انجمن بھی ہے

بازو چھوا جو تو نے تو اس دن کھلا یہ رازتو صرف رنگ و بو ہی نہیں ہے بدن بھی ہے

یہ دور کس طرح سے کٹے گا پہاڑ سایارو بتاؤ ہم میں کوئی کوہ کن بھی ہے

— جان نثار اختر