4 اشعار

میکشی اب مری عادت کے سوا کچھ بھی نہیں

Maikashi ab meri aadat ke siva kuchh bhi nahin

میکشی اب مری عادت کے سوا کچھ بھی نہیں

«میکشی اب مری عادت کے سوا کچھ بھی نہیں» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

میکشی اب مری عادت کے سوا کچھ بھی نہیںیہ بھی اک تلخ حقیقت کے سوا کچھ بھی نہیں

فتنۂ عقل کے جویا مری دنیا سے گزرمیری دنیا میں محبت کے سوا کچھ بھی نہیں

دل میں وہ شورش جذبات کہاں تیرے بغیرایک خاموش قیامت کے سوا کچھ بھی نہیں

مجھ کو خود اپنی جوانی کی قسم ہے کہ یہ عشقاک جوانی کی شرارت کے سوا کچھ بھی نہیں

— جان نثار اختر