5 اشعار

مجھے معلوم ہے میں ساری دنیا کی امانت ہوں

Mujhe maloom hai main saari duniya ki amaanat hoon

مجھے معلوم ہے میں ساری دنیا کی امانت ہوں

«مجھے معلوم ہے میں ساری دنیا کی امانت ہوں» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

مجھے معلوم ہے میں ساری دنیا کی امانت ہوںمگر وہ لمحہ جب میں صرف اپنا ہو سا جاتا ہوں

میں تم سے دور رہتا ہوں تو میرے ساتھ رہتی ہوتمہارے پاس آتا ہوں تو تنہا ہو سا جاتا ہوں

میں چاہے سچ ہی بولوں ہر طرح سے اپنے بارے میںمگر تم مسکراتی ہو تو جھوٹا ہو سا جاتا ہوں

ترے گل رنگ ہونٹوں سے دہکتی زندگی پی کرمیں پیاسا اور پیاسا اور پیاسا ہو سا جاتا ہوں

تجھے بانہوں میں بھر لینے کی خواہش یوں ابھرتی ہےکہ میں اپنی نظر میں آپ رسوا ہو سا جاتا ہوں

— جان نثار اختر