5 اشعار

تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے

Tu is qadar mujhe apne qareeb lagta hai

تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے

«تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

تو اس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہےتجھے الگ سے جو سوچوں عجیب لگتا ہے

جسے نہ حسن سے مطلب نہ عشق سے سروکاروہ شخص مجھ کو بہت بد نصیب لگتا ہے

حدود ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرانہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہے

یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوصکبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے

افق پہ دور چمکتا ہوا کوئی تارامجھے چراغ دیار حبیب لگتا ہے

— جان نثار اختر