7 اشعار

طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا

Tulu-e-subah hai nazrein utha ke dekh zara

طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا

«طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا» جان نثار اختر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذراشکست ظلمت شب مسکرا کے دیکھ ذرا

غم بہار و غم یار ہی نہیں سب کچھغم جہاں سے بھی دل کو لگا کے دیکھ ذرا

بہار کون سی سوغات لے کے آئی ہےہمارے زخم تمنا تو آ کے دیکھ ذرا

ہر ایک سمت سے اک آفتاب ابھرے گاچراغ دیر و حرم تو بجھا کے دیکھ ذرا

وجود عشق کی تاریخ کا پتہ تو چلےورق الٹ کے تو ارض و سما کے دیکھ ذرا

ملے تو تو ہی ملے اور کچھ قبول نہیںجہاں میں حوصلے اہل وفا کے دیکھ ذرا

تری نظر سے ہے رشتہ مرے گریباں کاکدھر ہے میری طرف مسکرا کے دیکھ ذرا

— جان نثار اختر