11 اشعار

چاند

Chaand

چاند

«چاند» کیف احمد صدیقی کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تنہائیوں کو سونپ کے تاریکیوں کا زہر کیف احمد صدیقی» میں 12 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 43 سیکنڈ ہے۔

چاند پہلے بھی خوب صورت تھاآج بھی چاند خوب صورت ہے

لوگ کہتے ہیں چاند کے اندرہر طرف ہے مہیب ویرانی

ہر قدم پر بھڑکتے جوالا مکھیہر طرف ریت کی فراوانی

ایک بھی چیز فائدے کی نہیںکیا ہوا کیا اناج کیا پانی

چاند باطن میں بد نما ہی سہیظاہراً اک حسین مورت ہے

چاند پہلے بھی خوب صورت تھاآج بھی چاند خوب صورت ہے

لوگ کہتے ہیں چاند کے اندرہر طرف اک گھنا اندھیرا ہے

یہ تو سورج سے روشنی لے کرصورت آئنہ چمکتا ہے

دنیا والوں کے واسطے لیکناب بھی یہ اک حسین جلوہ ہے

چاند کی پہلے بھی ضرورت تھیآج بھی چاند کی ضرورت ہے

چاند پہلے بھی خوب صورت تھاآج بھی چاند خوب صورت ہے

— کیف احمد صدیقی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں