5 اشعار

ہم کو دوانہ جان کے کیا کیا ظلم نہ ڈھایا لوگوں نے

Hum ko deewāna jaan ke kya kya zulm na dhaya logon ne

ہم کو دوانہ جان کے کیا کیا ظلم نہ ڈھایا لوگوں نے

«ہم کو دوانہ جان کے کیا کیا ظلم نہ ڈھایا لوگوں نے» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

ہم کو دوانہ جان کے کیا کیا ظلم نہ ڈھایا لوگوں نےدین چھڑایا دھرم چھڑایا دیس چھڑایا لوگوں نے

تیری گلی میں آ نکلے تھے دوش ہمارا اتنا تھاپتھر مارے تہمت باندھی عیب لگایا لوگوں نے

تیری لٹوں میں سو لیتے تھے بے گھر عاشق بے گھر لوگبوڑھے برگد آج تجھے بھی کاٹ گرایا لوگوں نے

نور سحر نے نکہت گل نے رنگ شفق نے کہہ دی باتکتنا کتنا میری زباں پر قفل لگایا لوگوں نے

میرؔ تقی کے رنگ کا غازہ روئے غزل پر آ نہ سکاکیفؔ ہمارے میرؔ تقی کا رنگ اڑایا لوگوں نے

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں