4 اشعار

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا

Tum se na mil ke khush hain wo daawa kidhar gaya

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا

«تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیادو روز میں گلاب سا چہرہ اتر گیا

جان بہار تم نے وہ کانٹے چبھوئے ہیںمیں ہر گل شگفتہ کو چھونے سے ڈر گیا

اس دل کے ٹوٹنے کا مجھے کوئی غم نہیںاچھا ہوا کہ پاپ کٹا درد سر گیا

میں بھی سمجھ رہا ہوں کہ تم تم نہیں رہےتم بھی یہ سوچ لو کہ مرا کیفؔ مر گیا

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں