6 اشعار

کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ

Kutiya mein kaun aayega is teergi ke saath

کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ

«کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ» کیف بھوپالی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «داغ دنیا نے دئیے زخم زمانے سے ملے کیف بھوپالی» میں 13 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھاب یہ کواڑ بند کرو خامشی کے ساتھ

سایہ ہے کم کھجور کے اونچے درخت کاامید باندھئے نہ بڑے آدمی کے ساتھ

چلتے ہیں بچ کے شیخ و برہمن کے سائے سےاپنا یہی عمل ہے برے آدمی کے ساتھ

شائستگان شہر مجھے خواہ کچھ کہیںسڑکوں کا حسن ہے مری آوارگی کے ساتھ

شاعر حکایتیں نہ سنا وصل و عشق کیاتنا بڑا مذاق نہ کر شاعری کے ساتھ

لکھتا ہے غم کی بات مسرت کے موڈ میںمخصوص ہے یہ طرز فقط کیفؔ ہی کے ساتھ

— کیف بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں