4 اشعار

کس ناز کس انداز سے تم ہائے چلو ہو

Kis naaz kis andaz se tum haaye chalo ho

کس ناز کس انداز سے تم ہائے چلو ہو

«کس ناز کس انداز سے تم ہائے چلو ہو» کلیم عاجز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

کس ناز کس انداز سے تم ہائے چلو ہوروز ایک غزل ہم سے کہلوائے چلو ہو

رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤںچلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو

مے میں کوئی خامی ہے نہ ساغر میں کوئی کھوٹپینا نہیں آئے ہے تو چھلکائے چلو ہو

ہم کچھ نہیں کہتے ہیں کوئی کچھ نہیں کہتاتم کیا ہو تمہیں سب سے کہلوائے چلو ہو

— کلیم عاجز