8 اشعار

منہ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئے

Munh faqīron se na phera chahiye

منہ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئے

«منہ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئے» کلیم عاجز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

منہ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئےیہ تو پوچھا چاہئے کیا چاہئے

چاہ کا معیار اونچا چاہئےجو نہ چاہیں ان کو چاہا چاہئے

کون چاہے ہے کسی کو بے غرضچاہنے والوں سے بھاگا چاہئے

ہم تو کچھ چاہے ہیں تم چاہو ہو کچھوقت کیا چاہے ہے دیکھا چاہئے

چاہتے ہیں تیرے ہی دامن کی خیرہم ہیں دیوانے ہمیں کیا چاہئے

بے رخی بھی ناز بھی انداز بھیچاہئے لیکن نہ اتنا چاہئے

ہم جو کہنا چاہتے ہیں کیا کہیںآپ کہہ لیجے جو کہنا چاہئے

بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیمؔبات کہنے کا سلیقہ چاہئے

— کلیم عاجز