6 اشعار

ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے

Hai ghalat gar gumaan mein kuch hai

ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے

«ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے» خواجہ میر درد کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیں (خواجہ میردرد)» میں 11 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہےتجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے؟

دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہےآن میں کچھ ہے، آن میں کچھ ہے

"لے خبر" تیغِ یار کہتی ہے"باقی اس نیم جان میں کچھ ہے"

ان دنوں کچھ عجب ہے میرا حالدیکھتا کچھ ہوں، دھیان میں کچھ ہے

اور بھی چاہیے سو کہیے اگردلِ نا مہربان میں کچھ ہے

درد تو جو کرے ہے جی کا زیاںفائدہ اس زیان میں کچھ ہے؟

— خواجہ میر درد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں