9 اشعار

ہم نے کس رات نالہ سر نہ کیا

Hum ne kis raat naala sar na kiya

ہم نے کس رات نالہ سر نہ کیا

«ہم نے کس رات نالہ سر نہ کیا» خواجہ میر درد کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیں (خواجہ میردرد)» میں 11 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

ہم نے کس رات نالہ سر نہ کیاپر اسے آہ کچھ اثر نہ کیا

سب کے ہاں تم ہوئے کرم فرمااس طرف کو کبھو گزر نہ کیا

کیوں بھویں تانتے ہو بندہ نوازسینہ کس وقت میں سپر نہ کیا

کتنے بندوں کو جان سے کھویاکچھ خدا کا بھی تو نے ڈر نہ کیا

دیکھنے کو رہے ترستے ہمنہ کیا رحم تو نے پر نہ کیا

آپ سے ہم گزر گئے کب کےکیا ہے ظاہر میں گو سفر نہ کیا

کون سا دل ہے وہ کہ جس میں آہخانہ آباد تو نے گھر نہ کیا

تجھ سے ظالم کے سامنے آیاجان کا میں نے کچھ خطر نہ کیا

سب کے جوہر نظر میں آئے دردؔبے ہنر تو نے کچھ ہنر نہ کیا

— خواجہ میر درد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں