7 اشعار

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں

Wahi phir mujhe yaad aane lage hain

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں

«وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں

وہ ہیں پاس اور یاد آنے لگے ہیںمحبت کے ہوش اب ٹھکانے لگے ہیں

سنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیںتو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیں

ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کیوہ پتھر مرے گھر میں آنے لگے ہیں

یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کویہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں

ہوائیں چلیں اور نہ موجیں ہی اٹھیںاب ایسے بھی طوفان آنے لگے ہیں

قیامت یقیناً قریب آ گئی ہےخمارؔ اب تو مسجد میں جانے لگے ہیں

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں