7 اشعار

تو چاہئے نہ تیری وفا چاہئے مجھے

Tu chahiye na teri wafa chahiye mujhe

تو چاہئے نہ تیری وفا چاہئے مجھے

«تو چاہئے نہ تیری وفا چاہئے مجھے» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

تو چاہئے نہ تیری وفا چاہئے مجھےکچھ بھی نہ تیرے غم کے سوا چاہئے مجھے

مرنے سے پہلے شکل ہی اک بار دیکھ لوںاے موت زندگی کا پتا چاہئے مجھے

یا رب معاف کر کے نہ دے کرب انفعالمیں نے خطائیں کی ہیں سزا چاہئے مجھے

خاموشئ حیات سے اکتا گیا ہوں میںاب چاہے دل ہی ٹوٹے صدا چاہئے مجھے

ان مست مست آنکھوں میں آنسو ارے غضبیہ عشق ہے تو قہر خدا چاہئے مجھے

ناصح نصیحتوں کا زمانہ گزر گیااب پیارے صرف تیری دعا چاہئے مجھے

ہر درد کو دوا کی ضرورت ہے اے خمارؔجو درد خود ہو اپنی دوا چاہئے مجھے

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں