8 اشعار

حوصلہ شرط وفا کیا کرنا

Hausla shart-e-wafa kya karna

حوصلہ شرط وفا کیا کرنا

«حوصلہ شرط وفا کیا کرنا» کشور ناہید کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )» میں 17 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

حوصلہ شرط وفا کیا کرنابند مٹھی میں ہوا کیا کرنا

جب کوئی سنتا نہ ہو بولنا کیاقبر میں شور بپا کیا کرنا

قہر ہے لطف کی صورت آباداپنی آنکھوں کو بھی وا کیا کرنا

درد ٹھہرے گا وفا کی منزلعکس شیشے سے جدا کیا کرنا

دل کے زنداں میں ہے آرام بہتوسعت دشت نما کیا کرنا

شمع کشتہ کی طرح جی لیجےدم گھٹے بھی تو گلہ کیا کرنا

میرے پیچھے مرا سایہ ہوگاپیچھے مڑ کر بھی بھلا کیا کرنا

کچھ کرو یوں کہ زمانہ دیکھےشور گلیوں میں سدا کیا کرنا

— کشور ناہید

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں