8 اشعار

تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھا

Tujh se waada azeez-tar rakha

تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھا

«تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھا» کشور ناہید کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )» میں 17 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

تجھ سے وعدہ عزیز تر رکھاوحشتوں کو بھی اپنے گھر رکھا

اپنی بے چہرگی چھپانے کوآئنے کو ادھر ادھر رکھا

اک ترا غم ہی اپنی دولت تھیدل میں پوشیدہ بے خطر رکھا

آرزو نے کمال پہچانااور تعلق کو طاق پر رکھا

اس قدر تھا اداس موسم گلہم نے آب رواں پہ سر رکھا

اپنی وارفتگی چھپانے کوشوق نے ہم کو در بہ در رکھا

کلمۂ شکر کہ محبت نےہم کو تمہید خواب پر رکھا

ان کو سمجھانے اپنا حرف سخنآنسوؤں کو پیام پر رکھا

— کشور ناہید

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں