8 اشعار

اب چمن زار ہی اپنا ہے نہ صحرا اپنا

Ab chaman-zar hi apna hai na sehra apna

اب چمن زار ہی اپنا ہے نہ صحرا اپناکل ہر اک شاخ پہ ممکن تھا بسیرا اپنا

بام و در تک نہ رہے گھر کے تو گھر کیا اپنااب فلک بھی نہ ہٹا لے کہیں سایا اپنا

عمر بھر جس نے زمانے کی مسیحائی کیبن سکا اپنے ہی غم میں نہ مسیحا اپنا

کس کے گھر جاؤں کسے آج میں اپنا سمجھوںاپنے گھر ہی میں نہیں کوئی شناسا اپنا

پھر کسی موڑ پہ اک روز پکارو گے مجھےچاہے اب توڑ دو دل سے مرے رشتہ اپنا

تم ہمیں حرف غلط کہہ کے مٹا بھی نہ سکےاب بھی ہر لب پہ سر بزم ہے چرچا اپنا

شام ہو جائے گی اک روز تو چلتے چلتےساتھ لیتے چلیں ہم آج اجالا اپنا

ساتھ سب چھوڑ گئے راہ محبت میں حیاتؔصرف اک ساتھ رہا نقش کف پا اپنا

— مسعودہ حیات